اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات آج کریں گے جس کا مقصد مستقبل قریب میں ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات آج ہوگی۔ عمران خان ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا حوصلہ بڑھائیں گے۔حال ہی میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی طرف سے پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد سے کھلاڑیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ وزیر اعظم اس تمام تر صورتحال پر کھلاڑیوں سے گفتگو کریں گے۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کرکٹ کا شاندار ریکارڈ رکھتے ہیں جن کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا۔ موجودہ کرکٹ ٹیم وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے پر عزم ہے۔بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ پاکستان کے نام کرنے کیلئے بھرپور تیاری کر رہی ہے۔ موجودہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی 1992 کی کرکٹ ٹیم میں شامل تھے جس نے ورلڈ کپ جیتا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق مایہ ناز کرکٹر رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیا گیا جس کے بعد جلد ہی رمیز راجہ نے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔
وزیراعظم عمران خان سے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے گزشتہ ماہ 23 اگست کو ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں بورڈ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024