سی سی پی او لاہور سے ایک بیٹی کی دادرسی کی استدعا
مکرمی!2 ستمبرکو وحدت روڈ پر پنجاب یونیورسٹی امتحانی مراکز کے قریب شام کو اپنے ساتھ ہونے والی راہزنی کی واردات سی سی پی او غلام محمود ڈوگرکے علم میں لانا چاہتی ہیں کہ والدہ کے ساتھ ,,سکوٹی‘‘ پر جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو میری والدہ کے ہاتھ سے پرس چھین کر لے گیا۔ میں نے تعاقب کیا‘ شور مچایا گیکن بے سود (جس میں اے ٹی ایم‘ شناختی کارڈ‘ موبائل فونی مالیت 25 ہزار‘ 20 ہزار روپے نقدی اور دیگر دستاویزات تھیں)‘ اس وقت گشت پر مامور اہلکار مقررہ پوائنٹ پر ڈیوٹی دینے کی بجائے شائد کسی اور جگہ ,,مصروف ‘‘ تھے۔ مسلم ٹاؤن پولیس نے بے ضرر دفعات کے تحت اپنی مرضی کی ایف آئی آر دج کی لیکن 22,20 دن گزرنے کے باوجود تاحال مزید کوئی کارروائی نہیں ہوئی لہذا سی سی پی او لاہور سے گزارش ہے کہ وہ ایک بیٹی کی دادرسی کے لئے فوری نوٹس لیں اور لوٹے ہوئے سامان کی برآمدگی یقینی بنانے اور ڈاکو کوگرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کے احکامات جاری کریں۔
(آویز نبی بنت غلام نبی علامہ اقبال ٹاؤن لاہور 0300-4938902)