غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنیوالام ملزم گرفتار
ملتان (جنرل رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کاروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزم محمد زبیر کو گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے سے موبائل اور سم کو برآمد کر لیا۔ شہری کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو ملزم کے خلاف درخواست دی گئی تھی جس پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔