انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی تاریخ میں توسیع کی تردید
ملتان (سماجی رپورٹر) ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کچھ اخبارات میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے شائع کردہ خبروں کی پرزور تردیدکی ہے اور وضاحت میں کہا ہے کہ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں اس ضمن میں کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ ترجمان ایف بی آر نے مزید بتایا کہ ملکی سطع پر گوشوارے جمع کروانے کے حوالے سے ایک مربوط اشتہاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔