عالمی مارکیٹ میں غیر اخلاقی ویڈیوز فروخت کرنے والا سیالکوٹ سے گرفتار‘ سینکڑوں ویڈیوز برآمد
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے ’’ڈارک ویب‘‘ کو غیر اخلاقی ویڈیوز فروخت کرنیوالے پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے کم عمر بچوں اور لڑکیوں کی سینکڑوں ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل محمد رضوان کے مطابق تحقیقات کی جارہی تھیں جس کے تحت سیالکوٹ کے رہائشی ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا۔