الحمرا میں جاری خطاطی کی نمائش: ورکشاپ خطاطی کے فن کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی،الحمرا آئندہ بھی ایسی تقربیات کا انعقادکرتا رہے گا۔ثمن رائے

لاہور(کلچرل رپورٹر)سیکرٹر ی اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور نےالحمرا میں جاری خطاطی کی نمائش دیکھی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آ آرٹس کونسل ثمن رائے نے سیکرٹری اطلاعات کو پاکستان بھر کے آرٹسٹوں کی تربیت کے لئے خطاطی کی ورکشاپ اور مقابلہ خطاطی کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی آر ڈاکٹر اسلم ڈوگر بھی انکے ہمراہ تھے۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور نے ادب وثقافت کے فروغ میں الحمرا کے کردار کو سراہا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے کہا کہ ورکشاپ خطاطی کے فن کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی،الحمرا آئندہ بھی ایسی تقربیات کا انعقادکرتا رہے گا۔