جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس کیمپ آرمی فزیکل ٹریننگ سکول ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا۔
لاہور( سپورٹس رپورٹر) جونیئر ایشیا کپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس کیمپ آرمی فزیکل ٹریننگ سکول ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا۔ کیمپ کے لیئے اعلان کردہ کھلاڑیوں نے ایبٹ آباد میں کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈکوچ دانش کلیم کو رپورٹ کر دی ہے۔ پہلے روز تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیئے جائیں گے۔ جے کے مطابق کوویڈ کی وجہ سے اس بات کا جائزہ لینا ضروری ہے کہ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کا فٹنس لیول کیساہے،اس کی رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے ہر کھلاڑی کی فٹنس بہتر بنانے کا پلان تیار کیاجائے گا۔کیمپ کے اختتام پر بھی دوسرا فٹنس ٹیسٹ ہوگا جس سے اندازہ ہوسکے گا کہ ان کی فٹنس میں کتنی بہتری آئی ہے اوراگلیمرحلے میں کتنا مزید کام کرنا پڑے گا۔ دانش کلیم نے بتایا کہ عابد امین کے ساتھ فزیکل فٹنس اسکول کا اسٹاف بھی دس اکتوبر تک کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرئے گا۔فٹنس کو بہتربناکر ہی انٹرنینشل سطح پر بہتر کارکردگی اور مطلوبہ اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔