پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری ہے .تفصیلات کے مطابق تھانہ ہربنس پورہ کی حدود سے گم ہونے والی ماں کو تلاش کرکے بیٹےکے حوالے کردیا گیا،70سالہ بزرگ خاتون ثریا بی بی گھرکاراستہ بھول گئی تھی جس پر ورثاکی جانب سے 15پر گمشدگی کی اطلاع دی گئی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں موجود پولیس کیمونیکیشن افسر نےبزرگ خاتون ملانے کی کال بھی موصول کی۔دونوں موصول شدہ کالز کا جائزہ لیا گیا اور اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاونڈ سینٹر نے معلومات کی تصدیق کے لیے تھانہ ہربنس پورہ سے رابطہ کیا۔جس پر بزرگ خاتون ثریا بی بی کو پولیس کے ذریعے بیٹےکے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ شہری کسی بھی گمشدہ شخص کی اطلاع 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024