صدر ڈویژن پولیس نے ایک ہفتے میں 139ملزم گرفتارکئے
لاہور(نمائندہ خصوصی)صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث139ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے20 ملزمان کے قبضہ سے 04لاکھ 70ہزارروپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے33 پسٹلز،01 رائفل اور درجنوں گولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے25ملزمان کے قبضہ سے03کلوگرام سے زائد چرس وہیروئن اور158 لٹر شراب برآمد کی گئی۔