ایک تصویر ایک کہانی……
حضرت بابا سید ابو تراب المعروف حضرت بابا شاہ گدا کا مزار لاہور میں علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو میں واقع ہے۔ حضرت بابا شاہ گدا کے چھ خلیفہ ہوئے ہیں۔ خلیفہ افضل گدا کا مزار بھی حضرت شاہ گدا کے ساتھ ہی موجود ہے۔ یوں تو لوگ بزرگوں کے مزاروں پر حاضری کیلئے بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ لیکن حضرت بابا شاہ گدا کے مزار پر زیادہ تر لوگ جن پرآسیب ہو یہاں حاضری دیتے ہیں اور فیضیاب ہو تے ہیں۔ یہاں کے مجاور نہ صرف زائرین کیلئے دوا کا اہتمام کرتے ہیں بلکہ ان کیلئے کھانے کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ ایسی خانقاہیں لوگوں کیلئے شفاء کا ذریعہ ہیں حکومت کو بھی چاہئے کہ زائرین کی رہائش کیلئے انتظامیہ کی معاونت کرے(فوٹو:اعجاز لاہوری)