ملک کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان کا مضبوط ہونا ضروری ہے :سید عبدالخبیر آزاد
لاہور(خصوصی نامہ نگار)بادشاہی مسجد لاہور کے امام و خطیب و مجلس علماء پاکستان کے مرکزی چیئر مین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کیلئے افواج پاکستان کا مضبوط ہونا ضروری ہے ‘انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہی سرحدوں اور قومی سلامتی کا تحفظ کر رہی ہے اور بے مثال قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کر رہی ہے ‘انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتیں چاہتی ہیں کہ پاک فوج کمزور ہو لیکن ہم دشمن طاقتوں کا ایجنڈہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘مولاناسید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ‘ افواج پاکستان دن رات چوکس ہیں اور پاکستان کا دفاع کر رہی ہے ‘دشمن کو منہ کی کھانی پڑے گی‘ مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ‘علماء اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ‘دشمن طاقتیں مذہبی منافرت پھیلا کر انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں۔