قوم کے معاشی قتل ‘قومی خزانے سے کھلواڑ پر سزائے موت کا قانون بنانا ہو گا:اخترڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہاہے کہ وزیر اعظم وزرا ء سمیت آج پوری قوم جنسی ہراسگی پر سزائے موت کی بات کر رہی ہے اور ایوانوں میں خواتین بچوں کے ساتھ زیادتی پر سزائے موت کیلئے قانون سازی ہو رہی ہے اختر ڈار نے کہا کہ قوم کے معاشی قتل اور قومی خزانے سے کھلواڑ پر بھی سزائے موت کا قانون بنانا ہو گا کیونکہ معاشی قتل سے غربت ،افلاس جنم لے رہی ہے اور بیروزگاری ،فحاشی ،لاقانونیت ،چوری ،ڈکیتی جیسی ترغیبات معاشرے کی تباہی کا سبب بن رہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہ ہے جب پوری قوم تحریک انصاف نظریاتی کے بیانیہ ’’کرپشن کی سزا موت‘‘ سے اتفاق کرتے ہو ئے کرپٹ عناصر کیلئے سخت سزائوں پر یک زبان ہو گی ۔