تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے زیر اہتمام لبیک اسلام کانفرنس کے حوالے سے ورکرزکنونشن
لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں26ستمبرکوہونے والی لبیک اسلام کانفرنس کے سلسلہ میں لبیک ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام امیر علامہ فرمان علی حیدری نے کہاکہ تحفظ قرآن، تحفظ ناموس رسالت ؐ اور تحفظ ناموس صحابہؓ و اہل بیت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو عقیدہ اہلسنت پر پہرہ دینے کی پاداش میں بلا جوازگرفتارکرنا ہمیں دیوار کیساتھ لگانے کے مترادف ہے ۔