ریاض الصالحین
ریاض الصالحین ساتویں صدی ہجری کے امام نووی ؒ 676-631ھ کی عظیم الشان تالیف ہے۔ اسے قبول عام کا درجہ حاصل ہے۔ یہ علمائے کرام اور کم پڑھے لکھے احباب سمیت سبھی عوام و خواص کیلئے زبردست افادیت اور اہمیت کی حامل ہے۔ امام نوویؒ نے اسے گہرے غوروفکر اور بڑی عرق ریزی اور باریک بینی سے مرتب کیا ہے۔ اس میں عبادات‘ سیاست اور زندگی کے تمام شعبوں کیلئے قرآن و وحدیث سے رہنمائی مہیا کی گئی ہے اور عام آدمی کو درپیش تمام مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے۔ اردو ترجمہ نہایت آسان اور عام فہم ہے۔ ہر حدیث کا ٹھیک ٹھیک مفہوم اجاگر کرنے کیلئے اسکی جامع شرح بھی لکھی گئی ہے۔ ریاض الصالحین کا اردو ترجمہ مصنف و مؤلف حافظ صلاح الدین یوسف نے کیا ہے جو صحت اور سلاست کی خوبیوں سے مزین ہے۔ ان شاء اللہ ان کا یہ ترجمہ پڑھنے والوں کے حسن ذوق کی تسکین کرے گا۔ خوبصورت ٹائٹل اور اعلیٰ کاغذ پر لکھی گئی یہ کتاب دارالسلام کتاب و سنت کی اشاعت کے عالمی ادارہ نے شائع کی ہے جسے 36۔ لوئر مال‘ سیکرٹریٹ سٹاپ۔ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور‘ مون مارکیٹ اقبال ٹائون ‘ y-260 بلاک کمرشل ایریا‘ فیز iii ڈیفنس لاہور سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ (تبصرہ : ڈاکٹر سلیم اختر)