پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمن کی اہم ملاقات آج ہوگی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات آج شام چھ بجے ہوگی اور یہ ملاقات شہبازشریف کی رہائش گاہ 96 ایچ ماڈل ٹاون پر ہوگی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر غور کیاجائے گا جبکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور کرفیو کے نفاذ سے پیدا ہونے والی صورتحال کابھی جائزہ لیاجائے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024