انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں 3مغوی بچیوں کوبازیاب کرالیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)نویسٹی گیشن پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 مغویوں بچیوں کو بازیاب کروالیا۔تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ڈیفنس نے 2مغوی بچیوں 3 سالہ مہک فاطمہ،7 سالہ بسمہ پروین کو اوکاڑہ سے بازیاب کرا کر والدین کے حوالے کیا۔انچارج انویسٹی گیشن ہنجروال نے ذہرہ بی بی کو بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کیا۔مغویان کومختلف ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بازیاب کروایا گیا۔