سیشن جج اختر بہادر سپیشل کسٹم کورٹ راولپنڈی تعینات
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج اختر بہادر کو سپیشل کسٹم کورٹ راولپنڈی تعینات کردیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔مراسلے کے مطابق جج اختر بہادر خان کو تین سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔جج اختر بہادر خان کو 23 ستمبر تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔