موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 4ملزم گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی)انویسٹی گیشن پولیس لاہور کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کینٹ نے کاریں اور موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 93 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کاریں، رکشے اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق وہیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ فرمان علی بھٹی عرف بابا فرمانا اور اس کے تین ساتھیں اقبال عرف بالی، ارشد اور عزیز الرحمن کو گرفتار کر کے ملزمان سے 93 لاکھ روپے مالیت کی 8کاریں، 2کیری ڈبے، 4رکشے اور 37موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ملزمان سابق ریکارڈ یافتہ ہیں اور ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے گاڑیوں اور موٹر سائیکل چوری کرنے کی 52 وارداتوں کا اعتراف کیاہے۔