ایل ڈی اے کی 3ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کارروائی غیرقانونی تعمیرات مسمار
لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پراسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمزکے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی کینال روڈ اور جی ٹی روڈ پر واقع تین غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف آپریشن کرکے قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ غیر قانونی تعمیرات کی زیر تعمیرسڑکیں‘سیوریج سسٹم ‘ چار د یواریاں‘ گرین بیلٹس اور دیگرانفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا ۔