لیسکوکاصارفین کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کاانعقاد
لاہور(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی خصوصی ہدایات پر لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے۔ لیسکو کے سینٹرل سرکل کی سمن آباد ڈویژن جبکہ ایسٹرن سرکل کی شالامار ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ سینٹرل سرکل میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کی صدارت ایس ای محمد نعیم نے کی جس میں ایکسئین سمن آباد حماد اللہ ارشاد، سرکل کے ڈی سی ایم وسیم اقبال ،ایس ڈی او اور آر اوزنے شرکت کی۔اس کھلی کچہری میں ان کو مختلف نوعیت کی8شکایات موصول ہوئیں جن میں سے انہوں نے7شکایات کا موقعے پرہی ازالہ کرایادیاگیا۔اسی طرح ایسٹرن سرکل میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کی صدارت ایس ای رشید احمد خان نے کی جس میں ایکسئین شالامارعامر نواز، سرکل کے ڈی سی ایم رئوف احمد ،ایس ڈی او اور آر اوزنے شرکت کی۔اس کھلی کچہری میں ان کو مختلف نوعیت کی26شکایات موصول ہوئیں جن کا انہوں نے موقع پر ہی ازالہ کر دیا۔اس کھلی کچہری کا مقصد صارفین کی سہولت اوران کی شکایات کا فی الفور ازالہ ممکن بنانا ہے۔