کم پیداوار کی رپورٹ ،روئی کے بھائو میں فی من400 روپے کا اضافہ
کراچی(کامرس ڈیسک )مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی اچھی کوالٹی کی روئی کی خریداری میں دلچسپی اور پھٹی کی رسد میں اضافہ کے باعث روئی کے بھا ؤمیں اضافہ کا رجحان برقرار رہا اچھی کوالٹی کی روئی کے بھائو میں فی من 400 تا 500 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ کاروباری حجم بھی بڑھ گیا گزشتہ سال کے اسی عرصے کی پیداوار میں کپاس کی پونے سات لاکھ گانٹھیں تقریبا 26.41 فیصد کم واقع ہوئی نسیم عثمان نے بتایا کہ پیداوار ایک کروڑ10 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ،درآمد پر استفادہ کرنا پڑے گا۔