تھرپارکر: سانپوں نے ایک ماہ میں 170 افراد کو ڈس لیا، بروقت ویکسی نیشن سے جان بچ گئی
تھرپارکر (نوائے وقت رپورٹ) تھرپارکر میں بارشوں کے بعد سینکڑوں سانپ نکل آئے، ایک ماہ میں زہریلے سانپوں نے 170 افراد کو کاٹ لیا تاہم ویکسین دستیاب ہونے سے بروقت طبی امداد مل گئی اور متاثرین کو بچا لیا گیا ۔