کراچی:سابق ایم پی اے کے قتل میں ملوث متحدہ ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی(صباح نیوز)سی ٹی ڈی نے عزیز بھٹی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے لیاقت قریشی کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم فیضان ایم کیوایم کے سابق ایم پی اے لیاقت قریشی کے قتل میں ملوث ہے اس کے علاوہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مزید دو افراد کو بھی ذاتی رنجش پر قتل کیا تھا۔سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم فیضان ایم کیوایم لندن سے ہے، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ تیس اپریل دو ہزار سولہ کو ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دن دیہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔