بیجنگ میں بجٹ مینجمنٹ کانفرنس‘ دانیال عزیز کا بھی بطور ماہر معاشیات خطاب
شکرگڑھ (نامہ نگار)وزارت خزانہ نے 19 اور 20 ستمبر کو بیجنگ چین میں 2'' روزہ نیشنل گورننس اینڈ کمپری ہینسو پرفارمنس، بیسڈ بجٹ مینجمنٹ آف نیو ایرا'' کانفرنس کی میزبانی کی۔ سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز جنہوں نے اس سے قبل آئی ڈی آر سی کینیڈا کی جانب سے جنوبی ایشیاء کے لئے ٹیکس لگانے اور مالی انتظام کے تحقیقی منصوبے کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کی صوبائی حکومت کے مالیاتی نظام کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کے لئے اپنے کام کے لئے ایک صدارتی ایوارڈ جیتا تھا ، فورم میں وہ بولنے والے پاکستان کے نامزد واحد ماہر معاشیات تھے۔ چین کے وزیر خزانہ نے کلیدی تقریر کی اور چین کے دیگر مقررین میں شریک آرگنائزرز چائنہ ڈویلپمنٹ ریسرچ فاؤنڈیشن، چینی اکیڈمی برائے مالیاتی علوم اور اسٹیٹ کونسل کے ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کے سربراہ شامل تھے۔ سمپوزیم میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، ورلڈ بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، او ای سی ڈی کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، جاپان، کوریا، نیدرلینڈز ، چینی جامعات کے اساتذہ اور تھنک ٹینک، آڈٹ اور مالیاتی اداروںکے سربراہان، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اعلٰی پیشہ ور افراد نے بھی شرکت کی۔ دانیال عزیز نے بجٹ پرفارمنس مینجمنٹ کو آگے بڑھانے کے لئے سرکاری فنانس ریفارم اور بین الاقوامی بہترین طریق کار کے تجربے کی وضاحت کی۔ چین مقامی حکومتوں کے ذریعہ 85 فیصد سرکاری بجٹ پر خرچ کرنے والا دنیا کا سب سے معاشی طور پر مستحکم ممالک میں سے ایک ہے۔