رتو ڈیرو میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی
اسلام آباد (صباح نیوز) رتو ڈیرو میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد مسلسل اضافے کے باعث 1 ہزار 46 تک جاپہنچی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق رتو ڈیرو میں 510 بچوں میں ایڈز پایا گیا جب کہ 155 لڑکیوں اور 53 لڑکوں میں ایڈز کی تشخیص ہو چکی ہے، 328 چھوٹی بچیوں میں بھی ایڈز کے جراثیم پائے گئے ۔رتوڈیرو میں گلوبل فنڈ کے تعاون سے ایڈز کے متاثرہ مریضوں کو ساری زندگی کے لیے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کی حکمت تیار کر لی گئی ، ساتھ ہی ساتھ ایڈز کے مرض سے نمٹنے کے لیے سرویلنس سٹم شروع کرنے پر بھی کام شروع کر دیا گیا ۔ آئندہ ماہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی ٹیم کی پاکستان آمد بھی متوقع ہے۔ڈیلبو ایچ او کی ٹیم رتو ڈیرو میں ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ میں انفیکشن کنٹرول ٹریننگ کرائے گی۔