خنجراب ہائیسٹ روڈ میراتھن پاک آرمی کے ایتھلیٹس نے جیت لی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) خنجراب ہائیسٹ روڈ میراتھن کی تینوں پوزیشنیں پاک آرمی کے ایتھلیٹس نے جیت لیں، خوبصورت قدرتی مناظر سے دیکھنے والے بھی محظوظ ہوئے۔دنیا کے سب سے بلند ترین رننگ ٹریک پر ایتھلیٹس اِن ایکشن ہوئے، 42 کلومیٹر ریس میں پاکستان سمیت 39 ممالک کے 154ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ پہلی تینوں پوزیشنز پاک آرمی کے رنرز نے حاصل کر لیں۔پہلی پوزیشن عمیر حیدرنے حاصل کی، محمد فہیم دوسرے اور سہیل تنویر تیسرے نمبر پر رہے۔ خوبصورت بلند ترین سیاحتی مقام پر ہونے والی اس ریس سے ملکی و غیر ملکی شرکا ہی نہیں بلکہ تماشائی نے بھی بے حد انجوائے کیا۔