پانی کو محفوظ کریں
مکرمی! ایک اندازے کے مطابق ہر انسان کو ہر روز تقریباً 15 سے 20 لیٹر پانی میں کھانے کی تیاری، صفائی، کپڑے دھونے اور انفرادی صفائی کی ضرورت کے مطابق پانی استعمال ہوتا ہے اگرچہ پینے کے صاف پانی تک رسائی اہم ترقیاتی ہدف ہے، کم لاگت والی حکمت عملی سے پینے کے پانی کو محفوظ طریقہ سے ذخیرہ کرنے اور ضرورت کے وقت استعمال میں لانا اولین ترجیح ہے۔ مثال کے طور پر پینے کے صاف پانی تک رسائی بہتری کیلئے پانی کی فراہمی کے نظام اور خدمات میں مزید بہتری اور تعمیر، جیسے پائپ لائن کے ذریعہ متعلقہ جگہ تک پانی کی فراہمی، پبلک کی سہولت کیلئے نلکے، بورنگ، کنویں اور برساتی اور چشموں کا پانی محفوظ بنانا شامل ہیں۔(فرحان اشفاق، جوگی محلہ اندرون بھاٹی گیٹ لاہور)