تعلیم پر ٹیکس کیوں
مکرمی! ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں سکولوں سے انکم ٹیکس نہیں لیا جاتا اور ٹیکسز کی شرح بھی بہت کم ہے۔ اس شرط پر کم ٹیکس لیا جاتا ہے کہ 10 فیصد بچوں کو فری تعلیم فراہم کی جائے گی۔ وہاں کے سکول بخوشی یہ فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ تعلیم سے ٹیکسز کو ختم کیا جائے تا کہ غریب کا بچہ بھی پڑھ لکھ کر ایوانوں میں آ سکے۔ گورنمنٹ تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ رکھ کر مشاورت سے تعلیمی پالیسی بنائے۔ خدارا انہیں پڑھنے دیں اگر بہت دیر کر دی اور اس پر توجہ نہ دی تو وہ دن دور نہیں جب جگہ جگہ سکولوں کے باہر تعلیم برائے فروخت کے بورڈ لگے ہوں گے ۔ (نعمان اعجاز، چائنہ سکیم لاہور)