بنک نوٹ اور پاکستانی سکے
نوٹوں سے کسے محبت نہیں ہوتی۔ کسی نے کیا خوب کہا تھا مجھے سب سے زیادہ نوٹوںکی خوشبو پسند ہے۔ ہرے ہرے نوٹ ہوں یا سرخ ہر رنگ میں یہ من کو بہاتے ہیں۔ یہ خداوند تو نہیںمگر حاجت روائی میں کچھ کم نہیں ہوتے۔ … نظر کتاب میں مصنفین نے جس عرق ریزی سے قدیم سکوں اور نوٹوں کی تاریخ کی مختصر سمری کے بعد قیام پاکستان کے بعد مختلف ادوار میں زیر استعمال۔ نوٹوں،سکوں کی ایک مکمل تاریخ کچھ اس طرح بیان کی ہے کہ عمر رسیدہ قارئین کی آنکھوں کے سامنے وہ تمام دور آ جاتے ہیں جب وہ ان ادوار میں زیر استعمال نوٹ اور سکے دیکھتے ہیں۔ صرف یہی نہیں اس ضخیم کتاب میں ان سکوں اور نوٹوں کی تصاویر ان نوٹوں پر لگنے لگے نمبروں کی ترتب بدلنے والے نوٹوں اور سکوں کا احوال ’’سٹیٹ بنک کے گوانروں کے نام اور تصاویرجنکے دستخط ان ایک سے لے کر موجود دور کے 5 ہزار والے نوٹ پر چسپاں ہیں۔ الغرض اس کتاب کو ہم پاکستانی کرنسی یا نوٹوں کا انسائیکلوپیڈیا بھی کہہ سکتے۔ جس میں ماضی سے لے کر حال یعنی دور جدید تک کی کرنسی کی تمام معلومات اور اشکال سے ہم آگاہ ہوتے ہیں۔ یہ خوبصورت آفسٹ پیپرپر شائع ہونے والی 285 صفحات کی کتاب کی قیمت صرف 1700 (سترہ سور روپے) ہے جو عام قاری کے لئے بہت زیادہ ہے مگر شائقین کے لئے شاید مناسب ہو۔ یہ کتاب محترم رفیق کسباتی اور یحییٰ قریشی کی ذاتی کاوشوں سے منصۂ شہود پر آئی جسکی ایڈیٹنگ ذیشان ایڈ وانی نے کی ہے۔ اور اسکی اشاعت پاکستانی پوسٹ فاؤنڈیشن پریس کراچی کے زیر اہتمام ہوتی۔ خریدنے کے خواہشمند فون نمبر 021-32435006 پر رابطہ کریں۔(تبصرہ۔ جی این بھٹ)