شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں کیپٹن سمیت 7 پاکستانی شہید ہوگئے جبکہ 9 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کیپٹن سمیت 7 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے بعد علاقہ کلیئر کر دیا گیا۔ شہدا میں کیپٹن جنید، حوالدار عبدالرزاق، حوالدار عامر، حوالدار ناصر، حوالدار عاطف، سپاہی انور اور سپاہی سمیع شامل ہیں۔
شمالی وزیرستان میں سنہ دو ہزار چودہ میں بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد یہاں شدت پسندوں گروہوں جن میں تحریک طالبان پاکستان شامل ہے کو پسپاہی اختیار کرنا پڑی تھی اور وہ سرحد پار کر کے افغانستان چلے گئے تھے۔پاکستان فوج نے افغانستان سے شدت پسندوں کے پاکستان میں داخلے کو روکنے کے لیے سرحد کے ساتھ باڑ بھی لگا دی ہے۔