بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعتوں کے آلہ کار نہ بنیں، کون امن اور کون جنگ چاہتا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے: فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت سیاسی جماعتوں کے آلہ کار نہ بنیں، ہم نے امن کیلئے پہلے ہاتھ بڑھایا تھا۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان نامناسب ہے۔ انکو بی جے پی کا سربراہ بننے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعتوں کے آلہ کار نہ بنیں۔ ہم نے امن کیلئے پہلے ہاتھ بڑھایا تھا۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کون امن اور کون جنگ چاہتا ہے۔