وزیر اعظم عمران خان اتوار کو لاہور کا دورہ کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اتوار کو لاہور کا دورہ کریں گے،جہاں انہیں 100 روزہ پلان پر حکومت پنجاب کی جانب سے بریف کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کو نئے بلدیاتی نظام کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی، ۔ وزیر اعظم پنجاب پولیس کے نظام کی بہتری کے لیے سابق آئی جی خیبر پختون خوا ناصر درانی سے بھی ملاقات کریں گے،ناصر درانی پنجاب پولیس میں اصلاحات کیلئے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ ہیں۔ دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان پنجاب بھر کے ڈویژنل آفیسرز کے ساتھ ویڈیو لنک پر خطاب بھی کریں گے، بعد میں وہ پنجاب کابینہ کے ارکان سے بھی خطاب کریں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024