پاکستان نے بی ایس ایف کے جوان کی ہلاکت سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امن کی خواہش کے جواب میں الزامات کی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی، پاکستان نے بھارتی اہلکار کی ہلاکت میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔ دفتر خارجہ کے مطابق بی ایس ایف اہلکار کی مبینہ ہلاکت وزرائے خارجہ ملاقات کی تصدیق سے دو روز پہلے ہوئی، الزام تراشی کے بعد پاک رینجرز نے واضح کیا کہ انکا ہلاکت سے کوئی لینا دینا نہیں اور پاکستان نے لاش کی تلاش میں بھی مدد کی۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایک بار پھر ان الزامات کو مسترد کرتا ہے اور مشترکہ تحقیقات کیلئے تیار ہے، بھارت دہشت گردی کا الزام لگا کر مقبوضہ کشمیر میں اپنے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024