تھر کے صحرا کو قحط زدہ قرار دیئے ایک ماہ گزر گیا مگر امدادی سرگرمیوں کا کہیں بھی آغاز نہ ہو سکا جبکہ پانی اور خوراک کی کمی سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے نوٹسز لئے گئے مگر عملی طور پر کچھ بھی نہیں۔ حکومت کی جانب سے تھرکو قحط زدہ قرار دیئے ایک ماہ گزر گیا مگراس اعلان پر اقدامات کہیں بھی دکھائی نہیں دیتے، متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولت کا بھی بدترین فقدان ہے مگر کوئی سننے والا نہیں۔پانی، خوراک اور چارے کی قلت کے باعث ہزاروں افراد اور لاکھوں مویشی نقل مکانی کر چکے ہیں۔متاثرین نے کہا کہ ان کی زندگیاں نوٹسسز سے نہیں عملی اقدامات سے محفوظ ہوں گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024