اقوام متحدہ نے خبردار کیاہے کہ یمن میں اقتصادی بدحالی اورجنگ کے باعث شہریوں کے لئے امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں جس سے بڑے پیمانے پرقحط کاخطرہ ہے۔انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے انڈرسیکرٹری جنرل مارک Lowcock نے ادارے کی سلامتی کونسل کو یمن میں انسانی صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ چندہفتوں میں صورتحال خطرناک حد تک خراب ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے اور ملک بھرمیں بڑے پیمانے پرقحط کے نتیجے میں جانی نقصان سے بچناناممکن ہوگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024