مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی زندگی تاریخ کے آئینے میں
مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ
25 ستمبر 1903 ءکو حیدر آباد دکن کے شہر اورنگ آباد میں پیدا ہوئے ۔
1906 تا 1913 ءابتدائی تعلیم کے مراحل سے گزرے ۔
1918 ءمیں صرف پندرہ سال کی عمر میں صحافت کا آغاز ” اخبار مدینہ “ سے کیا ۔
1920 ءمیں مولانا مودودیؒ کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا۔
1925 ءمیں ” الجمعیة “ دہلی کی ادارت سنبھال لی جو چار سال تک جاری رہی ۔
1932 ءمیں حیدر آباد دکن سے ماہنامہ ” ترجمان القرآن “ کا اجرا کیا ۔
26 اگست 1941 ءکو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔
11 مئی 1953 ءکو فوجی عدالت نے مولانا مودودی ؒ کو سزائے موت سنا دی ۔
1957 ءمیں ماچھی گوٹھ میں جماعت اسلامی کا چوتھا کل پاکستان اجتماع ہوا ۔
1963 ءمیں لاہور میں مولانا سید مودودی ؒ پر قاتلانہ حملہ ہوا ۔
1967 ءمیں بحالی جمہوریت کے لیے دوسری جماعتوں سے مل کر تحریک جمہوریت پاکستان ( پی ڈی ایم) کی تشکیل کی ۔
1970 ءمیں مولانا مودودیؒ کے اعلان پر بے مثال یوم شوکت اسلام منایا گیا ۔
1973 ءمیں 31 سال تک تحریک کی رہنمائی کرنے کے بعد مسلسل علالت کی وجہ سے جماعت اسلامی کی امارت سے معذرت کر لی ۔
1979 ءمیں علاج کی غرض سے مولانا مودودی ؒ امریکہ گئے ۔ 22 ستمبر 1979 ءکو بفیلو ہسپتال امریکہ میںانتقال فرما گئے ۔