لاہور(سٹی رپورٹر) مناسب دیکھ بحال نہ ہونے کی بنا پر لاہور چڑیا گھر کے جانور بیمار ہونا شروع ہو گئے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی جانب سے جانوروں کی ویکسین کا کوئی مناسب بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔ گذشتہ دنوں لاہور چڑیا گھر کا لاکھوں روپے مالیت کا زیبرا میڈیکل سٹاف کی غفلت کی بنا پر ہلاک ہو گیا تھا تاہم یہ بیماری دوسرے جانوروں میں بھی پھیلنا شروع ہو گئی ہے اور ایک اور زیبرا بیمار ہو گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پہلے زیبرا کا مناسب علاج نہ کر سکنے کی بنا پر دوسرے بیمار زیبرا کو بہاولپور شفٹ کر دیا ہے تاکہ کسی کو اس کی ہلاکت کے بارے میں معلوم نہ ہو سکے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024