زاہد حسین بھٹی چیئرمین وزیر اعلیٰ  شکایات سیل گوجرانوالہ نامزد 

Oct 22, 2022

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے چوہدری زاہد حسین بھٹی کو چیئرمین شکایات سیل گوجرانوالہ ڈویثرن نامزد کر دیا ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔ان کا شمار انتہائی نیک نام، ملنسار،بااخلاق اور جراتمند شخصیات میں ہوتا ہے ان کی نامزد گی سے شہر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے شہریوں نے ان کی تعیناتی پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اس احسن اقدام کو زبردست سراہا۔

مزیدخبریں