اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زراعت پر توجہ کی وجہ سے پاکستان غذائی تحفظ میں سرپلس ہونے جا رہا ہے،جمعہ کوایک ٹویٹ میں انہوں نے خریف فصلوں کی پیداوار میں اضافے سے متعلق اعدادو شمار پیش کئے جس میں گندم کی پیداوار میں پچیس فیصد، کپاس ساٹھ فیصد اور دھان اور مکئی کی پیداوار میں اٹھارہ فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا تھا۔وزیر مملکت نے کہا کہ ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل، ترسیلات زر، بڑے پیمانے پر اشیا کی تیاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے اعدادوشمار پیش کئے جن کے مطابق ترسیلات زر میں بارہ اعشاریہ پانچ فیصد، برآمدات اڑتیس فیصد، ٹیکسٹائل اٹھائیس فیصد، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں بیالیس اعشاریہ سات فیصد اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ٹیکس محصولات میں اڑتیس فیصد اضافہ ہوا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38