روس کے مغربی صوبے ریازن کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ریازن میں دھماکا گن پواڈر اور کیمیکل پلانٹ میں ہوا جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ مقامی ذرائع کے حوالے سے دھماکے میں 16 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے جبکہ روس کی وزارت ایمرجنسی نے واقعے میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 4 لوگ لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دھماکے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024