نظام مصطفی ؐہی ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتا ‘ مولانا زبیراحمد
ملتان(سماجی رپورٹر)اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے،نظام مصطفی ہی ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتا ہے، حکمران اغیار کی پیروی ترک کر کے پاکستان کو حقیقی ریاست مدینہ بنائیں،امت مسلمہ کی کامیاب و کامرانی اسوہ نبوی میں ہے، ۔ ان خیالات کا اظہا جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کے شیخ الحدیث و مدیر مولانا زبیراحمد صدیقی نے جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کے زیر انتظام سٹی چوک شجاع آباد میں سالانہ تذکرہ خیر الوریٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پرعمل انسانیت کی کامیابی کا واحد راستہ ہے خطیب اسلام مولانا عبدالحنان صدیقی نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے نمونہ اورکامیابی کاذریعہ ہے۔ مولانا قاری محمد ادریس اجمل نے کہاکہ ختم نبوت کاتحفظ ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔کانفرس سے شیخ الحدیث مولانامحمدیوسف مدنی،جامعہ کے نائب مدیرمولانا مولانا مفتی محمد طیب معاویہ، مولانا محمد عمیر صدیقی، سیدمعوذعلی شاہ نے بھی خطاب کیا۔جبکہ مشہورثناخوان مصطفی حافظ محمدابوبکر،سیدفیصل بلال حسان نے نعتیہ کلام پیش کیا۔