طارق بن زیاد کالونی میںگیس منصوبے کا افتتاح ‘ اہل علاقہ کا اظہار تشکر
وہاڑ ی (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘کرائم رپورٹر‘) ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری کی طرف سے طارق بن زیاد کالونی کو فراہم کی جانیوالی سوئی گیس کا افتتاح کر دیا گیا ہے افتتاح طاہراقبال چوہدری کے نمائندے محمد سعید، رشید طاہر، محمد عارف وڑائچ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، آئی سرجن ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر غلام حسین آصف، چوہدری صفیان،چوہدر ی اشفاق،چوہدری عباس، سبطین ستار اور دیگر اہل علاقہ نے کیا اس موقع پر اہل علاقہ نے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کا شکریہ ادا کیا