حضرت محمدمصطفی ؐنے دنیا کو ایک مکمل ضابطہ حیات دیا: خالدمنیر سدوزئی
قصبہ گجرات(نمائندہ نوائے وقت) قصبہ گجرات میں سدوزئی ٹرائبل کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور فرینڈز میڈیا کلب کے چیئرمین کالم نگارسردارخالد منیر خان سدوزئی کی رہائش گاہ پر رحمت العالمین جشنِ میلادْالنبی ؐ کے سلسلہ میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، خالدمنیرخان سدوزئی نے کہا کہ ہم آج عالم اسلام اپنے پیارے نبی حضرت محمدؐنے دنیا میں انقلاب برپا کیا، انسان کو انسانیت سکھائی، دنیا کو ایک مکمل ضابطہ حیات دیا،محفل پاک میں میڈیا نمائندگان، سرکاری و غیرسرکاری اہلکاران سمیت سول سوسائٹی کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی