نبی اکرم ﷺ انسانیت کے لئے ہدایت کا سرچشمہ بنا کر بھیجے گئے ۔مفتی یٰسین گولڑوی
کراچی (نیوز رپورٹر )انجمن عاشقان رسول کے زیر اہتمام بھینس کالونی میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس سے سینئر نائب امیر مرکزی جماعت اہلسنت علامہ مفتی غلام یٰسین گولڑوی،علامہ صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی ،پیر سید اصغر علی شاہ ،علامہ صاحبزادہ عبدالجبار چشتی ،علامہ محمد یوسف حفیظ سیفی ،علامہ عبدالروف قادری ،علامہ غوث بخش مہروی ،پروفیسر جمیل احمد نقشبندی ،علامہ صاحبزادہ عبدالباسط محمود ،علامہ عارف گولڑوی ،علامہ حبیب الرحمن گولڑوی ،علامہ عامر گولڑوی ،علامہ ساجد گولڑوی ،علامہ فیاض الدین گولڑوی ،علامہ شفاء اللہ نورانی ،علامہ صفدر لغاری،علامہ سعید احمد قادری ،حافظ حضور بخش ،حافظ عبدالماجد ،صوفی ارشد منیر قادری ،صوفی غلام مرتضی گوگا ،ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺکو اللہ تعالیٰ نے انسانیت کے لئے آخری ہدایت کا سرچشمہ بنا کر بھیجا ۔آپ ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے اور آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ہے آپ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔ا ٓپ ﷺ ہی شمس الضحیٰ ،بدرالدجی ٰ،نورالہدیٰ ،خیرالوریٰ ،شمع بزم ہدیٰ اور شاہد کبریا ہیں آپ ﷺ کی ولادت اور بعثت ایک نئے دور کا آغاز اور تاریخ کی ایک نئی جہت کا تعین تھا ۔حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونا ہی کمال ایمان اور محبت رسول ﷺ ہے ۔آپ ﷺ کا پیغام پوری انسانیت کے لئے کامیابی کا پیغام ہے مسلمان اگر اغیار کی غلامی سے آزادی چاہتے ہیں تو حضور انور ﷺ کی غلامی اختیار کریں جمیع امور میں آپ کے ارشادات کی تعمیل ،آپ کے طرز عمل کا اتباع ،آپ کے قوانین کی پابندی ،آپ کے اطوار وعادات کی پیروی ،اور آپ کی ذات منبع البرکات کی انتہائی محبت اور تعظیم وتوقیر ملحوظ رکھیں ۔عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کے تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔قادیانیوں کی سرگرمیوں کو کنٹرول کیا جائے اور علامہ سعد حسین رضوی کوفی الفور رہا کیا جائے ۔اور کورنگی میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔