24گھنٹے میں 1121حادثات 14افراد جاں بحق ،1172زخمی
لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1121 ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق جبکہ 1172زخمی ہوئے ہیں ۔ ان ٹریفک حادثات 441ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور44مسافر601اور144پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔جن میں صوبائی دارالحکومت273متاثرین کیساتھ پہلے، فیصل آباد 89حادثات میں 92متاثرین کیساتھ دوسرے اورملتان73حادثات میں 75متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے 1186متاثرین میں 964مرد اور222خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 201افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور634افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان ہے۔