وزیراعلیٰ سندھ نے کل اسمبلی فلور پر غلط بیانی کی، جھوٹ اور ریاکاری ان عناصر کی سیاست کا ستون ہے:شبلی فراز
اسلام آباد:وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے کل اسمبلی کےفلور پر غلط بیانی کی، جھوٹ اور ریاکاری ان عناصر کی سیاست کا ستون ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے مزار پر جو انہوں نے ڈرامہ کیا اس کو چھپانے کیلئے انہوں نے ایک اور ناٹک کیا ہے، عوام کو ورغلانے والوں کی حقیقت کو سب جانتے ہیں،یہ ذہنی طور پر گھبراہٹ کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے ہر قسم کا جھوٹ فریب اپنا لیا ہے،وزیر اعلی سندھ نے کل اسمبلی کےفلور پر غلط بیانی کی۔ جھوٹ اور ریاکاری ان عناصر کی سیاست کا ستون ہے۔ان کی کوشش ہے کہ سندھ حکومت کی نا اہلی اور کرپشن کو چھپا سکیں۔نہ کوئی زبردستی ہوئی نہ کوئی کھیچا تانی ہوئی۔اگر ایسا ہوا بھی ہے تو سندھ میں کس کی حکومت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے سندھ کی عوام کو پسماندہ رکھا وہاں کے وسائل کو لوٹنا آپ کا شہوا تھا۔ آپ کی 10 سال کی حکومت سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی سیاست ختم ہو رہی ہے،یہ جھوٹ بولا کہ بلاول نے وزیر اعظم سے رابطہ نہ ہونے پر آرمی چیف سے رابطہ کیا،آپ کی کسی بات میں کوئی وزن نہیں ہوتا ہے آپ ہمیشہ متضاد بات کرتے ہیں،ہمیں سب پتہ ہے آپ کیا کرتے ہیں۔جمہوریت کو کمزور کرنے میں آپ کوئی طریقہ فراموش نہیں کر رہے ہیں۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ نئی حکومت نےآکر پرانی پارٹنرشپ توڑی،ہم مانتےہیں مہنگائی ہے۔موٹرسائیکلوں اورتعمیراتی سامان کی ریکارڈ فروخت ہورہی ہے۔آپ نے چیزوں کومصنوعی طریقے سےقالین کےنیچے چھپارکھاتھا۔کوئی ادارہ کام نہیں کررہاتھا،اب بہتری آرہی ہے،ملک آگے کی طرف جارہاہے،آپ پیچھے نہیں لےجاسکتے، امید کرتاہوں آپ کوعقل آئےگی،جھوٹ کاسہارا نہیں لیں گے۔