سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لسیکیورٹی فورسز کے مطابق قمر دین کاریز کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بڑا آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد میں 6 سے 8 کلو کے 8 بم اور دیگر سامان دہشت گردی کا سامان شامل ہے۔ دھماکا خیز مواد بلوچستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہونا تھا۔
دھماکا خیز مواد ممکنہ طور پر افغانستان سے لایا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکا خیز مواد کوئٹہ اور ژوب میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنا تھا۔ آپریشن کے دوران بارودی مواد سے بھرے تھیلے بھی برآمد کیے گئے۔
دیگر دھماکا خیز مواد میں بال بیئرنگ، ریموٹ کنٹرول بم، ڈیٹونیٹرز، تاریں اور دیگر سامان شامل ہے، جب کہ اس کے ساتھ حساس دستاویزات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔