ریڈیو سے کنٹریکٹ اور دیہاڑی دار ملازمین فارغ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی جانب سے ریڈیو پاکستان ملتان کے 43 کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔ نکالے جانے ملازمین میں پروگرام اور نیوز ڈیپارٹمنٹ کے ماہر لوگ شامل تھے۔ گزشتہ روز ریڈیو پاکستان ملتان کے باہر نکالے جانے والے کنٹریکٹ ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں ریگولر کیا جائے۔ مظاہرین میں 5 سال سے 25 سال کے عرصے تک کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین شامل تھے۔ مظاہرین نے نصرت روڈ بلاک کردی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔