وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی محمد نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج محمد نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے -وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں محکمہ صحت کے حکام اور سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ محمد نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں ہر ممکن طبی سہولتیں مہیا کی جائیں اور محمدنواز شریف کے علاج معالجے کیلئے ان کے ذاتی معالج سے بھی مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ محمد نوازشریف کے ذاتی معالج بھی اس ضمن میں پورا تعاون کریں گے۔