شہرِ قائد (کراچی) کے علاقے گلبہار میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے، پولیس نے ڈاکوﺅں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔کراچی کے علاقے گلبہار میں پولیس اور ڈاکوﺅں میں فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایس ایس پی عارف اسلم نے بتایا ہے کہ تینوں ملزمان گلبہار میں واقع ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے آئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈکیتی مارنے والے تینوں ملزمان توصیف، راقب اور آصف سگے بھائی ہیں جو کچھ عرصہ قبل گرفتار بھی ہو چکے ہیں .
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024